۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
یوم قدس کرگل

حوزہ/ کرگل میں بسیج بقیہ اللّٰہ انجمن صاحب الزمانؑ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس دو مقامات پر منایا گیا،سانکوہ میں یوم القدس کا جلوس نماز جمعہ سے پہلے اور تیسور میں نماز جمعہ کے بعد نکالا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل میں بسیج بقیہ اللّٰہ انجمن صاحب الزمانؑ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس دو مقامات پر منایا گیا،سانکوہ میں یوم القدس کا جلوس نماز جمعہ سے پہلے اور تیسور میں نماز جمعہ کے بعد نکالا گیا ۔

تیسور میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سید عباس رضوی کی قیادت میں منعقد ہوئی، انہوں نے نماز جمعہ کےخطبے میں کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے قول کے مطابق ؛یوم القدس کو اسلام کا دن اور رسول اکرم (ص) کا دن سمجھتا ہوں، اور یہ ایک ایسا دن ہے جس میں ہمیں اپنے آپ کو تیار رکھنا چاہئے اور مسلمانوں کو اس تنہائی سے نکالنا چاہئے ،اس تنہائی سے باہر نکل آئیں اور پوری طاقت کے ساتھ غیروں کے مقابل کھڑے ہو جائیں ۔

اس پروگرام کی تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نماز جمعہ کے فوراً بعد یوام القدس کا جلوس نکالا گیا ،جس میں نون پپلیک اسکول کے بچوں اور پرکاچک سے لے کر گیلین تک کے مرد و خواتین نے شرکت کی،جلوس آستانہ عالیہ اور شہید قاسم سلیمانی چوک سے ہو تا ہوا واپس آستانہ عالیہ کی طرف روانہ ہوا،جلوس میں ’’دست خدا برسر ما،خامنہ ای رہبر ما‘‘فلسطین کے مظلوموں ہم تمارے ساتھ ہیں، مرگ بر امریکہ ،مرگ بر اسرائیل کے نعرے گونچ رہے تھے ، جلوس میں نیتن یاہو اور بایڈن کے پتلے بھی نظر آتش کئے گئے۔

جلوس جب واپس آستانہ عالیہ پہنچا تو باقاعدہ طور پر پروگرام کا آغاز ہوا جس میں مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سید محمد موسوی، اڈویکیٹ غلام مصطفی ،حجۃ اسلام والمسلمین آقای سید عباس رضوی ،حجۃ اسلام والمسلمین آقای سید حسین رضوی ،نو نو محمد ، اخون الیاس،۔شیخ منضور ناصری اور گلزار حسین نے فلسطین کے سلسلے میں نظرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔

اور آخر میں اغا سید عباس رضوی نے مہمانوں کا اور بسیج بقیہ اللّٰہ انجمن صاحب الزمان کے نوجوان اور بسیج فاطمہ کے خواتین اور مرد وزن کا شکریہ ادا کیا گیا،اور آخر میں باگیشور دھام کی جانب سے مولا علی کی شان میں گستاخی کرنے پر ایک مذمتی بیان بھی پیش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .